فیس بک میں ایک بہت اہم تبدیلی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ فیس بک کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اب اس پر ریلز ویڈیوز زیادہ دکھائی دے رہی ہیں۔
فیس بک کی جانب سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ صارفین کو وہ ریلز دکھائی جائیں جو ان کی دلچسپی سے مطابقت رکھتی ہوں۔
اسی مقصد کے تحت فیس بک کے الگورتھم کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ نئے اور متنوع مواد کو ترجیح دی جا سکے۔
اب صارفین کو اسکرولنگ کے دوران پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ریلز نظر آئیں گی، جبکہ فیس بک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نئے سرچ ٹولز بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیس بک
پڑھیں:
کوئٹہ اور اس کے مضافات میں 5.0 شدت کا زلزلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-11
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔