ٹریفک آگاہی پروگرام، طلبہ کو روڈ سیفٹی سے متعلق شعور فراہم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کی ہدایات پر ٹریفک سیکشن راشد منہاس (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کی جانب سے الحرمین انٹرنیشنل اسکول گلشن اقبال میں ٹریفک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ایس آئی مسعود احمد نے طلبہ و اساتذہ کو ٹریفک قوانین، احتیاطی تدابیر، اور روڈ سیفٹی سے متعلق مفصل آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے جدید فیس لیس ای چالان سسٹم کا تعارف کراتے ہوئے موٹر سائیکل کی فٹنس، سائیڈ مررز اور چین کور کی اہمیت، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، اصل نمبر پلیٹس کی تنصیب، بھاری ٹریفک کے بلائنڈ ایریاز سے آگاہی، اوور اسپیڈنگ سے اجتناب اور ون وے کی خلاف ورزی کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کے لیے قابلِ تعریف قرار دیا۔ ایسے آگاہی پروگرامز آئندہ بھی مختلف تعلیمی اداروں میں جاری رہیں گے تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کا احساس مزید مضبوط ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا گاہی
پڑھیں:
جاوداں فہیم کی انیقہ سعید کے اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے جامعہ کراچی میں پوائنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی طالبہ انیقہ سعید کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنایا جائے ،اتنی بڑی جامعہ میں چند پوائنٹس ہیں اور ان کی حالت بھی انتہائی خراب ہے۔ناظمہ کراچی نے جامعہ کراچی میں پوائنٹ کی عمومی صورتحال کے حوالے سے انتظامیہ کی بے حسی کو مجرمانہ قرار دیا اور کہا کہ بچوں اور بچیوں کی جان بہت قیمتی ہے ،حکومت والدین کے غم کا احساس اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے۔