data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-13
مظفرآباد (صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26-2025 کیلیے آزاد کشمیر بھر میں انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں امیدوار راجا آفتاب خان ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ لیکر میدان مار لیا جبکہ مد مقابل امیدوارہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ 177 ووٹ حاصل کر سکیں دیگر عہدیداران میں جوائنٹ سیکرٹری کیلیے نوشابہ اقبال ایڈووکیٹ،سیکرٹری انفارمیشن عظمیٰ شریں ایڈووکیٹ،سیکرٹری لائبریری کے عہدہ کیلیے ثمر عالم ایڈووکیٹ قبل ازیں بلا مقابلہ منتخب ہوئے الیکشن بورڈ نے جملہ منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مظفرآباد میں الیکشن بورڈ کے فرائض مقبول الرحمن ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن ںورڈ،رضوان احمد مغل ایڈووکیٹ سیکرٹری الیکشن بورڈ،ممبران الیکشن بورڈ سید صیاد حسین گردیزی ایڈووکیٹ اور عالیہ عبد الرحمن ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین