محمد امین کو وفاقی جامعہ اردوسے پی ایچ ڈی کی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ ابلاغ عامہ کلیہ فنون سے محمد امین کو ” محمد عتیق صدیقی،حیات وصحافتی خدمات‘‘ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ کی تکمیل پر پی ایچ ڈی (PHD) کی ڈگری تفویض کر دی گئی ہے۔ محمد امین نے تحقیقی مقالہ اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر اوج کمال کی نگرانی میں مکمل کیا۔ادارہ یادگارڈاکٹر ایوب قادری اوررنگ نو ڈاٹ کام کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سعید حسن قادری نے ڈگری ملنے پر محمد امین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی رہنمائوں کا حنیف شیخ سے ہمشیرہ کے وفات پر تعزیت کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-2
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری محمد حنیف شیخ کی ہمشیرہ کے وفات پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔