چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محترم ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالم اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مسلمانوں کے اتحاد اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ اور اس کے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں پر ہو رہے ،مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے ایک مربوط اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے اتحادِ بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں باہمی اعتماد اور یکجہتی کے ذریعے اپنی صفوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اپنے دورہ پاکستان کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور چیئرمین سینیٹ کے مہمان نوازی اور توجہ کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر متفقہ موقف اپنانے کے حوالے سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم ورلڈ لیگ کے کے سیکرٹری جنرل چیئرمین سینیٹ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عدالتوں کے ججز، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد، سابق صوبائی وزراء و دیگر حکام موجود تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بدھ کے روز نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عدالتوں کے ججز، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد، سابق صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، صوبائی سیکریٹریز، مختلف سیاسی و شخصیات اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) یار محمد کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔