وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات زیر گردش ہیں، اس معاملے پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وزرات اعلیٰ پارٹی سربراہ کی امانت ہے، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، ہٹائے جانے کے حوالے سے ابھی مجھے باضابطہ کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی، جب مجھے کہا جائے گا کہ کام چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔
قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے، عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا گیا۔(جاری ہے)
مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے ولی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس حوالے سے کہا گیا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا علی امین گنڈا پور کو ہدایات دینے کے باوجود وہ میری ہدایات نظر انداز کرتا رہا، خیبرپختونخواہ میں آپریشن تک نہیں رکوا سکا، اس لیے اس کو فورآ ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی