Jasarat News:
2025-10-15@01:23:47 GMT

روس سے الجھے بغیر بشارالاسد کا احتساب کریں گے‘ شامی صدر

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک سابق صدر بشار الاسد کے احتساب کے لیے قانونی راستے اختیار کرے گا، تاہم اس سلسلے میں ماسکو کے ساتھ کسی تصادم کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں احمد الشرع نے کہا کہ شامی نسلوں نے شدید ذہنی صدمات برداشت کیے ہیں، اس لیے آزادی کے بعد کی مدت لوگوں کو امید، بحالی اور تعمیر نو کا موقع فراہم کرے گی۔ ہم قانونی طور پر ہر دستیاب طریقہ استعمال کر رہے ہیں تاکہ بشار الاسد کا احتساب ہو،تاہم روس کے ساتھ کسی تنازع میں الجھنا فی الحال شام کے لیے نقصان دہ اور انتہائی مہنگا ثابت ہو گا ۔ گزشتہ ستمبر کے آخر میں دمشق کے تفتیشی جج توفیق العلی نے بشار الاسد کے خلاف عدم موجودگی میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، تاکہ معاملے کو بین الاقوامی سطح پر انٹرپول کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب روس نے بشارالاسد کو زہر دیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا ہے کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے معمر قذافی کے انجام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد کو انسانی بنیادوں پر پناہ دی، معمر قذافی کا قتل براہ راست نشر ہوا اور ہیلری کلنٹن اس پر خوش ہوئی تھی۔ بشارالاسد کو زہر دیے جانے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے زہر دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق بشارالاسد کو مبینہ طور پر ستمبر میں زہر دیا گیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کی ناکامی کو ثابت کرنا تھا۔ بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بشارالاسد کو بشار الاسد الاسد کو

پڑھیں:

لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس میں سماعت کے دوران بانی چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی تمام عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جنوری میں آل پارٹیز کانفرنس کی، اس کی پریس ریلیز میں نیشنل ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشنز کاذکر ہے۔ لوگ نیشنل ایکشن پلان کو پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہیے، بس حکمت عملی میں فرق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، عام عوام کا خون نہیں بہنا چاہیے، دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ صرف ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے معاملات طے کیے بغیر امن ممکن نہیں، سلمان اکرم
  • لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • پاک افغان کشیدگی سے امن کا عمل شدید متاثر، ٹی ٹی پی کا قلع قمع کیے بغیر حالات میں بہتری کیسے آئے گی؟
  • پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا
  • ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا
  • سی ڈی اے کی جانب سے بغیر ادائیگی لوگوں سے زمین لینے کا انکشاف
  • بی جے پی دھاندلی کے بغیر ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکتی، عمر عبداللہ
  • کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی 
  • علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، غیرقانونی قرار