جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے بی جے پی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دھاندی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں انتخابات میں ایک بھی نشست ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ (یعنی ووٹ خریدنے یا وفاداریاں بدلوانے) کے بغیر نہیں جیت سکتی۔ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے نامزدگیاں داخل کیں جو 24 اکتوبر کو ہونے والے ہیں، یہ نشستیں فروری 2021ء سے خالی تھیں۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے بی جے پی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں بھی نہیں، ان کے پاس 28 ایم ایل ایز ہیں، جبکہ جیتنے کے لئے 30 ووٹ درکار ہیں، اگر وہ تین نشستیں جیتنے کا دعویٰ کر رہے ہیں تو وہ صرف پیسے، دباؤ اور ایجنسیز کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا یہ انتخابات واضح کر دیں گے کہ کون بی جے پی کا دوست ہے اور کون مخالف۔ ان کا اشارہ ان سات اراکین اسمبلی کی طرف تھا جن میں پی ڈی پی کے تین، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، آزاد رکن خورشید شیخ اور عام آدمی پارٹی کے جیل میں بند رکن معراج ملک شامل ہیں۔ عمر عبداللہ کے مطابق جو کوئی بی جے پی کو ووٹ دے گا یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہے گا، وہ بی جے پی کا دوست سمجھا جائے گا کیونکہ چار میں سے تین نشستوں پر بی جے پی کے خلاف امیدوار ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے فیصلے پر بھی تبصرہ کیا جس نے چوتھی نشست پر مقابلہ کرنے سے انکار کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ کانگریس کے پاس بہترین موقع تھا، مگر انہوں نے مختلف سوچ اپنائی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ بی جے پی کہا کہ

پڑھیں:

اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر سلمان اکرم راجا و دیگر رہنما بھی  موجود تھے۔

ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔

علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس جانے سے انکار کیا اور کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی یہیں بیٹھے رہیں گے۔

اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور  دھکم پیل ہوئی۔ 

راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تو پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے لگائے، پولیس نے انہیں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیم کو مذہبی رنگ دینا گہری سازش ہے، عمر عبداللہ
  • پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر حملہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
  • ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی، 16شوگر ملز کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا
  • بھارت میں تعلیم کو مذہب کا رنگ دیا جا رہا ہے، عمر عبداللہ
  • صنعتی ترقی کے بغیر بے روزگاری کے جن پر قابو نہیں پایا جاسکتا ، میاں زاہد
  • اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار
  • ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی
  • امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں: سہیل آفریدی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج سینئر صحافیوں کے ساتھ اہم نشست کریں گے
  • امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی