ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے اور جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑپیدا کرسکتےہیں لیکن یہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، اپوزیشن بچگانہ باتیں کررہی ہیں، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلف روکنےکا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہوجائےگا، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں، تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے، تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوسناک ہے تاہم ہم افغانستان کےساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے، افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغانستان کے سلمان اکرم نے کہا
پڑھیں:
26 نومبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ظلم کا سیاہ باب ہے، راجا اظہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے 26 نومبر 2024ء کے ڈی چوک، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر ہونے والے ریاستی تشدد کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ عوامی آزادی، آئینی حقوق اور جمہوری اقدار پر سنگین حملے کے مترادف ہے۔26 نومبر یوم سیاہ کے موقع پر سانحہ اسلام آباد کے شہداء کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقاریب میں پی ٹی آئی کے شہداء کے لئے خصوصی دعائوں کو اہتمام کیا تھا اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اسیران کی آزادی کی بھی دعائیں کی گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پرامن کارکنوں پر تاریخ کا بدترین تشدد کیا گیا، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کارکنوں پر آنسو گیس، لاٹھی چارج اور براہِ راست فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن شہید ور شدید زخمی ہوئے جبکہ درجنوں کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ “آخر گولی کیوں چلائی گئی 26 نومبر کا ظلم کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کے سینئر نائب نے کہا اڈیالہ جیل کے باہر اٹھنے والی چنگاریاں کسی بھی وقت انقلاب کے شعلوں میں بدل سکتی ھیں ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔