نیپرا نے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک اور مالی بوجھ ڈال دیا ہے اور اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ اگست 2025 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، لائف لائن صارفین کو اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ اگست کے مہینے میں فیول لاگت میں اضافہ ہوا، لہٰذا اس کی ایڈجسٹمنٹ صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے، اس پر سماعت کے بعد نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
ماہرین توانائی کے مطابق یہ اضافہ معمولی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے گا، خاص طور پر ایسے حالات میں جب پہلے ہی مہنگائی اور بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافہ صارفین کے اکتوبر کے بلوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ نیپرا کی جانب سے جلد اس حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار کے فیول ایڈجسٹمنٹ اضافے حکومت کی توانائی پالیسی پر سوالیہ نشان ہیں۔ توانائی کے متبادل ذرائع پر انحصار بڑھانے کے بجائے درآمدی ایندھن پر انحصار کے باعث عوام کو مہنگی بجلی بھگتنی پڑ رہی ہے۔
خیال رہےکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں کی ٹائم لائن کے مطابق ستمبر 2025 میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ کی منظوری کے مطابق
پڑھیں:
لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی
سٹی42ؒ: لاہور کے گلبرگ علاقے میں چینی بنانے والے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ چوری ڈائریکٹ سپلائی لائن سے کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں متعدد کیبل اور میٹر قبضے میں لیے گئے ہیں۔انسداد چوری آپریشن ایس ای ساؤتھ سرکل کے محمد حسین کی نگرانی میں کیا گیا، اور ایکسین گلبرگ محمد طاہر نے بتایا کہ وہ چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
اس کے علاوہ ایس ڈی او سب ڈویژن کا کہنا ہے کہ چوروں کو لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی لگایا جائے گا۔
اسی دوران پیرا فورس نے اس یونٹ کو سیل کر دیا ہے اور چینی کی پیکنگ اور دیگر اجزاء کے نمونے حاصل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔