عوام کے لیے خوش خبری، پیٹرول 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ اوگرا کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا آج شام پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گا، جہاں اس پر حتمی منظوری وزیراعظم کی مشاورت سے دی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ممکن ہو سکی ہے۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو یہ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہوگی، خصوصاً ایسے وقت میں جب روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے، جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ عوامی حلقے حکومت سے توقع کر رہے ہیں کہ اس ریلیف کو مکمل طور پر عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمت میں کے مطابق فی لیٹر کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت 5500 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">