پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آ گیا 

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔ سہیل آفریدی اس وقت خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران نے تاحال ان دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھےکوئی اطلاع نہیں۔

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ’’نیو نارمل‘‘ کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائیگا: کورکمانڈرزکانفرنس

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور ہٹائے جانے وزارت اعلی وزیر اعلی

پڑھیں:

وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا؛ علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔

 خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

متعلقہ مضامین

  • تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی
  • علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
  • سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق
  • کے پی کے  میں سیاسی ہلچل، وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر گنڈا پور کا ردِعمل
  • وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا؛ علی امین گنڈاپور
  • وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا
  • وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید
  • وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، علی امین گنڈاپور
  • وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر