کراچی: خالی پلاٹ میں کچرا کنڈی سے انسانی ہاتھ برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے انسانی ہاتھ کٹا ہوا برآمد ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے ایک خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے ہاتھ کو پہلے تھانے منتقل کیا اور بعدازاں سہراب گوٹھ سرد خانے میں جمع کرایا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق برآمد شدہ انسانی ہاتھ بظاہر کسی لڑکی یا بچی کا معلوم ہوتا ہے اور تقریباً تین سے چار روز پرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کے ساتھ پٹیاں بھی بندھی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہاتھ طبعی طور پر کاٹا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے امکان ظاہر کیا کہ یہ واقعہ کسی مرض یا طبی مسئلے کے سبب پیش آیا ہوگا، اور بعد ازاں ہاتھ کو دفنانے کے لیے کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا کوئی مقدمہ یا شکایت پولیس کو قبل ازیں موصول نہیں ہوئی۔
پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور متعلقہ افراد کی شناخت کا تعین کیا جا سکے۔ علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسانی ہاتھ کچرا کنڈی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔