اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نےضلع اورکزئی میں جرأت مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے 19 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت اور دیگر شہداکو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداکے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر و حوصلے کےلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہداکی قربانیاں قوم کے عزم اور اتحاد کی علامت ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سرزمین سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔

کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی خبریں؛ صدرمملکت کا سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
  • کرم: سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
  • کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
  • کرم میں سیکورٹی فورسز کی 2 بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 23 خوارج ہلاک