الجولانی کل صدر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
خبر رساں ایجنسی کے مطابق الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ احمد الشرع (الجولانی) بدھ کو روس جائیں گے اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے مطابق الجولانی سرکاری دورے پر روس جائیں گے، یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور سیاسی و اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شامی وزیردفاع بھی ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس دورے میں ماسکو میں موجود شامی شہری بھی الجولانی سے ملیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خبر رساں ایجنسی
پڑھیں:
پیوٹن کی نوبیل انعام کمیٹی پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ فیصلہ میرا کام نہیں کہ نوبیل انعام کسے ملے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض فیصلوں نے اس انعام کی اہمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبیل امن انعام کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے ماضی میں ایسے افراد کو یہ انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کوئی نمایاں کام نہیں کیا، جس سے اس عالمی ایوارڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کی جانے والی "مخلصانہ کوششوں" کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ فیصلہ میرا کام نہیں کہ نوبیل انعام کسے ملے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض فیصلوں نے اس انعام کی اہمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسے لوگوں کو نوبیل انعام دیا گیا جنہوں نے امن کے لیے کوئی عملی کام نہیں کیا۔ “ایک شخص آیا، اچھا یا برا، اور چند مہینوں میں انعام دے دیا گیا — آخر کیوں؟” انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا۔ روسی صدر نے کہا کہ ان غلط فیصلوں نے نوبیل انعام کی اتھارٹی کو کمزور کیا ہے۔ تاہم انہوں نے ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ وہ عالمی سطح پر امن کے قیام اور پیچیدہ بحرانوں کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، خصوصاً یوکرین تنازع کے حوالے سے ان کا کردار قابل ذکر ہے۔