آصف علی زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔
صدرِ مملکت نے سپیکرز کو تیسری سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، صاحبہ غفارووا نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ چیئرپرسن ملی مجلس نے پاکستانی پارلیمنٹیرینز کو باکو کے دورے کی دعوت دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں ترکی کی دلچسپی خوش آئند ہے، جلد ایک زون کا نام صدر رجب طیب ایردوان سپیشل انڈسٹریل زون رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترکیہ اور آذربائیجان ا صف علی زرداری آذربائیجان کی
پڑھیں:
تیسراسہ فریقی سپیکرز اجلاس، ترکیہ کی گرینڈ اسمبلی کے سپیکر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(خبرنگار)تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان کورتولموش پاکستان پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کو خوش آمدید کہا اور معزز مہمان پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیابعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ جناب نعمان کورتولموش کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت، محبت اور دوستی کے اٹوٹ رشتے میں منسلک ہیں۔ پاکستان کے عوام ترکیہ کے عوام کو اپنا بھائی تصور کرتے ہیں، اور دونوں برادر ممالک ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیںاسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کے مقف کی بھرپور تائید کی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ نعمان کورتولموش نے پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔