اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے: اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ’انرا‘ نےکہا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لائی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ امداد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
بیان میں کہنا تھا یو این آر ڈبلیو اے کی امداد، خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر گوداموں میں موجود ہے، جنہیں اسرائیلی ریاست نے اندر آنے سے روک رکھا ہے۔
ادارے نے کہا کہ ہمارے پاس مصر اور اردن میں غزہ کی پوری آبادی کے لیے 3 ماہ کی خوراک موجود ہے، جو منتقلی کی اجازت کی منتظر ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی نے مزید کہا کہ مزید وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا، ہمیں فوری اجازت کی ضرورت ہے تاکہ یو این آر ڈبلیو اے کی امدادی اشیا غزہ لانا شروع کی جائیں اور ہماری ٹیمیں انہیں ضرورت مندوں تک پہنچا سکیں، یو این آر ڈبلیو اے کی امداد پر پابندی فوری طور پر ختم کی جانی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو این ا ر ڈبلیو اے نے سے روک کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
سٹی 42: ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان 2026 سے 2028 کے لیے بھاری اکثریت سے منتخب ہوا ۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
پاکستان کی کامیابی عالمی سطی پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے۔پاکستان عالمی برداری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے موثر کردار کا ایک بار پھر اعتراف کرلیا ۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
پاکستان سمیت 14 ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نئے رکن بن گئے
اسحاق ڈار نے کہا تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کی حمایت پر دلی شکریہ اور گہری امتنان کا اظہار کرتے ہیں , پاکستان کا انتخاب اس کے مضبوط انسانی حقوق کے ریکارڈ اور عالمی انسانی حقوق کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کردار کا اعتراف ہے۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔یہ تعاون امن, بردباری احترام اور آفاقیت کے اصولوں پر مبنی ہوگا
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ