پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس ) پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو کونسل کے لیے بھاری اکثریت سے ووٹ ملے، یہ انتخاب انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کرتا ہے، پاکستان TRUCE اصولوں برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے، شراکت پر کاربند رہے گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے لیے کام جاری رکھے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مثر اور بھرپور کردار کو عکاس ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمان افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمان آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب نے کہا کہ پاکستان کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کا ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب

پاکستان نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ بھارت کالعدم تنظیموں جیسے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں پاکستانی نمائندے آصف خان  نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔آصف خان نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی اشتعال انگیز جارحیت پردفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی منافقت کو بے نقاب کر تے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی گمراہ ریاست بن چکا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا حصہ بنا دیا ہے، جبکہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی متعدد بین الاقوامی رپورٹس موجود ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، تاہم پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ اور پرامن جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی مندوب نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتا رہے گا تاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ رہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار آصف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا اسکرپٹ لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر لے کر گیا تھا، مگر اب اپنے ہی وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔آصف خان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت خود کو مظلوم ظاہر کرکے اپنی اصل ریاستی دہشتگردی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • وزیر اعظم کاپاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں نئے رکن کے طور پر شمولیت پر  اظہار مسرت
  • پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • عالمی کامیابی: پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا
  • پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
  • عالمی سطح پر مؤثر کردار کا پھر اعتراف، پاکستان اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان کا ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب