24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے 11طیاروں میں فنی خرابی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے ) کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیر معائنہ رہے.
(جاری ہے)
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئیں کراچی سے سکھر جانے والی اے ٹی آر پرواز لینڈنگ لائٹس میں خرابی کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ مدینہ سے ملتان پرواز پی کے 716 طیارے کے پارکنگ بریک میں خرابی کے باعث تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی. اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 301 بھی فنی خرابی کے باعث آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے ٹورونٹو جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 783 کے بوئنگ طیارے میں ری فیولنگ سسٹم کی خرابی پر کئی گھنٹے تاخیر ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پاس طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی شدید کمی ہے جس کے باعث ایک طیارے سے پرزہ نکال کر دوسرے طیارے میں نصب کرکے کام چلایا جارہا ہے مسلسل فنی خرابیوں اور تاخیر کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تاخیر کا شکار خرابی کے باعث پرواز پی کے پی آئی اے
پڑھیں:
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسمِ سرما کی دوسری بارش سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے،جیکٹس اورمفلر نکال لیے ،، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،اسکول جانیوالے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا-اسلام آبادمیں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے،دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کاامکان ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یابونداباندی کا بھی امکان ظاہرکیا گیاہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بادل برس پڑے،کئی علاقوں میں فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،،خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کردی ۔