Express News:
2025-10-08@11:21:43 GMT

 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے 11 طیاروں میں فنی خرابی

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

کراچی:

قومی ایئرلائن کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیرِ معائنہ رہے۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

کراچی سے سکھر جانے والی اے ٹی آر پرواز لینڈنگ لائٹس میں خرابی کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ مدینہ سے ملتان پرواز پی کے 716 طیارے کے پارکنگ بریک میں خرابی کے باعث تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 301 بھی فنی خرابی کے باعث آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے ٹورونٹو جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 783 کے بوئنگ طیارے میں ری فیولنگ سسٹم کی خرابی پر کئی گھنٹے تاخیر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پاس طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی شدید کمی ہے جس کے باعث ایک طیارے سے پرزہ نکال کر دوسرے طیارے میں نصب کرکے کام چلایا جارہا ہے۔

مسلسل فنی خرابیوں اور تاخیر کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خرابی کے باعث تاخیر کا شکار پرواز پی کے

پڑھیں:

پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار: ملازمین کی تنخواہوں میں بھی تاخیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی گرانٹ تاحال منظور نہ کیے جانے کی وجہ سے فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پی ایف ایف کے چند ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف سے سابق ادوار کی آڈٹ رپورٹ مانگ لی جبکہ فیفا نے سابق این سی چیئرمین ہارون ملک کے دور میں کیے جانے والے اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے ہارون ملک کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہے، ہارون ملک 2021 سے 2025 تک پی ایف ایف این سی کے چیئرپرسن تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کانگریس ہارون ملک سے اخراجات کی تفصیلات لینے کے لیے مسلسل رابطے کر رہی ہے، پی ایف ایف کانگریس کے پاس کھلاڑیوں کی ایئرٹکٹ کے پیسے بھی موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم نے افغانستان کے خلاف اوے لیگ کھیلنے 14 اکتوبر سے پہلے کویت جانا ہے، فیفا ونڈو کے تحت پاکستانی نژاد کھلاڑی مختلف غیرملکی کلبز سے آج ریلیز ہورہے ہیں۔

دوسری جانب، پی ایف ایف نے افغانستان کیخلاف میچ کیلئے 13 ڈائیاسپرا پلئیرز کی فہرست تیار کی ہے، فنڈر کی کمی وجہ سے صرف چند کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے 11طیاروں میں فنی خرابی
  • ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
  • لاہور سے قطر جانے والی پرواز خراب موسم کی لپیٹ میں، طیارے میں کلمہ طیبہ کی صدائیں، ویڈیو وائرل
  • قومی ایئر لائن کی کراچی ٹورنٹو پرواز تاخیر کا شکار
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار: ملازمین کی تنخواہوں میں بھی تاخیر
  • پنجاب: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟
  • فلائی جناح کے بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ
  • سیرین ایئرکےطیارے کی مرمت مکمل، پرواز جدہ سے پاکستان کب پہنچے گی؟
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 نئے کیسز رپورٹ