Islam Times:
2025-10-14@15:49:32 GMT

غزہ کی تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئیگی، اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

غزہ کی تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئیگی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی کیخلاف قابض اسرائیلی رژیم کی 2 سالہ انسانیت سوز جنگ کے باعث اس علاقے میں کم از کم 55 ملین ٹن ملبہ پیدا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNSP) نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے نئے تخمینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے یو این ڈی پی کے اعلی اہلکار جیکب سیلیئرز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی مکمل تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ جنیوا میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے 70 بلین ڈالر کے بجٹ میں حصہ ڈالنے کے لئے امریکہ سمیت متعدد عرب و یورپی ممالک کی جانب سے ابتدائی اشارے ملے ہیں۔ جیکب سیلیئرز نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ غزہ میں دو سالہ اسرائیلی جنگ میں کم از کم 55 ملین ٹن ملبہ پیدا ہوا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ غزہ کی

پڑھیں:

کراچی کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنا سندھ حکومت کی گورننس پر طمانچہ ہے، ایم کیو ایم

ایک بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سترہ برسوں سے یہ گورکھ دھندہ اپنے عروج پر چل رہا ہے، جعلی اکثریت کا ڈھونگ رچنے کے لئے بوگس ڈومیسائل پر غیر مقامیوں کی بھرمار اور شہری اِداروں پر ان کی یلغار نے عروس البلاد شہر کو لاقانونیت اور جرائم کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی کے تاجر و صنعت کار برادری کو بھتے کی پرچیاں ملنے کو سندھ حکومت کے سترہ سالوں کی گورننس کے منہ پر طمانچے کے مترادف قرار دے دیا۔ بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں ترجمان متحدہ نے کہا کہ اربوں روپے محصول اور کھربوں روپے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے کارِ خیر 'سسٹم' کی مد میں دینے کے باوجود پالنہار شہر لاقانونیت کے شکنجے میں ہے، جس پر صوبائی وزرا و مشیران کی فوج ظفر موج اور دو درجن ترجمان سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہوتے ہیں، اِن واقعات کے بعد دن رات ایم کیو ایم پر بھتے کے الزامات لگانے والی تمام جماعتوں کی زبانوں پر بھی آبلے پڑ گئے ہیں جو سہولت کاری اور منافقت کے زمرے میں آتا ہے۔

ترجمان متحدہ نے مزید کہا کہ پچھلے سترہ برسوں سے یہ گورکھ دھندہ اپنے عروج پر چل رہا ہے، جعلی اکثریت کا ڈھونگ رچنے کے لئے بوگس ڈومیسائل پر غیر مقامیوں کی بھرمار اور شہری اِداروں پر ان کی یلغار نے عروس البلاد شہر کو لاقانونیت اور جرائم کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ ترجمان متحدہ نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے والی زیادتیوں کا خاتمہ اب ناگزیر ہوچکا ہے، شہر کراچی مزید ایسے عوامل کا متحمل نہیں ہوسکتا، مقتدرہ شہری سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اِن تمام معاملات کا تدارک کرے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت یقین دہانیاں
  • پاکستان کا ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب
  • اقوام متحدہ کا غزہ کے لیے اضافی 11 ملین ڈالر امداد کا اعلان
  • پاکستانی سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا
  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑجواب دیدیا
  • برہم پترا پر چین کے ڈیم کے سائے میں بھارت کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ 
  • وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • کشمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانستان کا مشترکہ بیان بے بنیاد ہے، قانونی ماہرین
  • کراچی کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنا سندھ حکومت کی گورننس پر طمانچہ ہے، ایم کیو ایم