فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا،احسان الٰہی 2024 سے ایف جی ای ایچ اے (ایف جی ای ایچ اے ) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، انہیں دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات 07 اکتوبر 2025 کو بلیو ایریا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ احسان الٰہی ایک فرض شناس افسر تھے اور دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی دلجمعی سے کرتے تھے۔
حال ہی میں ان کی انتھک محنت کی بدولت 26 ستمبر 2025 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا۔ ابتدائی طور پر یہ لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے۔ ایف جی ای ایچ اے اپنے قابل افسر کے اس طرح قتل کی مذمت کرتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی درخواست کرتا ہے، تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ جعفر ایکسپریس حادثہ پر بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ امریکی کمپنی کا پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو بلیو ایریا میں ڈائریکٹر لینڈ

پڑھیں:

حکومت آج ہونے والے اجلاس میں ترقی یقینی بنائے،ایمپلائز الائنس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-2-7
ھالا (نمائندہ جسارت )سندھ ایمپلائیز الائنس کے رہنماؤں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آج (پیر) کو کراچی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں لوئر اسٹاف ملازمین کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ترقیاں یقینی بنائی جائیں۔رہنماؤں میں کریم دنو کاکا، رحمان کشمیری اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کے مسائل پر بھی غور کرے، کیونکہ کئی برسوں سے تمام سرکاری محکموں میں افسران کی غیرقانونی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوئر اسٹاف کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہیجو کیسراسر ناانصافی ہیان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے سے قبل جلسوں میں لوئر اسٹاف کی ترقیوں کے وعدے کیے تھے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ افسر شاہی نے ان وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوئر اسٹاف کے کئی ملازمین کو گزشتہ 30 سال سے ترقی نہیں ملی جبکہ افسران ہر سال غیرقانونی ترقیوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کا قتل، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا
  • فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی
  • اسلام آباد: سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا
  • کچہری حدود میں ہونے والے نکاح کا اندراج کرنے پر پابندی عائد
  • پورٹ لینڈ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فساد ہے، ٹرمپ
  • جگوار لینڈ روور: برطانیہ کی منتحب فیکٹریوں میں پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • فلسطین کے حق میں مظاہروں کو محدود کرنے کے اعلان پر شبانہ محمود پر برطانیہ بھر میں شدید تنقید
  • فرانسیسی وزیراعظم نے صرف 26 دن بعد عہدے سے استعفی دے دیا
  • حکومت آج ہونے والے اجلاس میں ترقی یقینی بنائے،ایمپلائز الائنس