پاکستانی سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔
آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کا غیر ذمہ دار رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے اپنی اصل ریاستی دہشتگردی چھپا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی متعدد عالمی تنظیموں کی رپورٹس موجود ہیں، اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا نشانہ بنے۔
آصف خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں سب سے بڑی گمراہ ریاست ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیو یارک، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کی صدر یو این جنرل اسمبلی سے اہم ملاقات
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں صدر یو این جنرل اسمبلی سے اہم ملاقات کی، جس میں یو این اصلاحات، سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے طریقہ کار اور عالمی و علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، کثیرالجہتی سفارت کاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر جنرل اسمبلی کے مؤثر کردار اور اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
بات چیت کے دوران عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں، امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔