تحریک لبیک کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، عبدالغفورحیدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے تحریک لبیک پاکستان پر رات کے اندھیرے میں آپریشن پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، اپنے مطالبات کے حق میں ہر جماعت کو اور ہر فرد بشر کو جلسہ مظاہرہ یا احتجاج کا حق ہے ۔تحریک لبیک کے علما اور انکے کارکنوں پر رات کی تاریکی میں ڈائریکٹ فائر کھولنا کسی طرح بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔ تحریک لبیک بار بار کہ رہی تھی کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح بھی ناراض نہیں کرنا۔ اپنے پاکستانیوں کو مارنا اور ان پر تشدد کرنا انہیں قتل کرنا حکومت پنچاب کو آسان لگا لیکن اسرائیل کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔ جمعیت علما اسلام حکومت پنجاب اور وفاقی فورسز کی تحریک لبیک پر اس قسم کی وحشیانہ تشددکی سخت مذمت کرتی ہے اور ہم تحریک لبیک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک لبیک
پڑھیں:
تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) تیسرے روز بھی جاری احتجاج کے باعث ضرواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے متعدد مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں، جس سے عام لوگ اور ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں متاثر
احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بند ہیں، جس سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
TLP k Labbaiki dehshatgard raston pe kunday laga kar bijli chori kar rahay hyn pic.twitter.com/CsAJbXRZN2
— I b r a h e e m (@Ibraheeeeem92) October 11, 2025
مارکیٹیں بھی بند ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔
ایئرپورٹ اور انٹرنیٹ سروس متاثرائیرپورٹ جانے والے راستے کنٹینرز کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جس سے طلبہ اور والدین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
شہریوں کی پریشانی اور ہنگامی صورت حالاحتجاج کے دوران شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کئی مقامات پر ایمبولینسیں پھنس گئیں اور مریضوں کو وقت پر اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔
پھر کہتے ہین ہم تو معصوم تھے، پولیس نے ظلم کیا، جبکہ منصوبے کے تحت اینٹوں کی ٹرالیاں مرکز پہنچائ گئیں تاکہ یہ ڈنڈا بردار مجاہد پولیس پر پتھراؤ کر سکیں!#TLP #TLPProtest #saadrizvi pic.twitter.com/I2n434p89G
— Rational Dialogue (@rationaldialgue) October 10, 2025
ایک بچے کی والدہ بے بس ہو کر رو رو کر دہائی دیتی رہیں، جبکہ ایک ضعیف مریض کو ایمبولینس میں ہی ڈرپ لگا کر حالت بہتر رکھنے کی کوشش کی گئی۔
اس صورتحال کے سبب عوامی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے اور شہری حکومت سے احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے فوری حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد تحریک لبیک ٹی ایل پی جڑواں شہر راولپنڈی