پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے آپریشن پر شدید ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابلِ قبول ہے، ہر جماعت اور ہر فردِ بشر کو اپنے مطالبات کے حق میں جلسہ، مظاہرہ یا احتجاج کا حق حاصل ہے۔ ٹی ایل پی کے علمائے کرام اور کارکنوں پر رات کی تاریکی میں براہِ راست فائر کھولنا کسی طور پر بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک بار بار کہہ رہی تھی کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرنا چاہتی ہے مگر حکومتِ پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح ناراض نہ کیا جائے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپنے ہی پاکستانیوں پر تشدد کرنا، انہیں زخمی کرنا یا قتل کرنا حکومتِ پنجاب کو آسان لگا، لیکن اسرائیل کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام، حکومتِ پنجاب اور وفاقی فورسز کی جانب سے تحریک لبیک پر اس قسم کے وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتی ہے، اور تحریک لبیک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب وطن عزیز میں مذہب کے نام پر جتھے بنانا اور عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے، خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی
پڑھیں:
تحریک لبیک احتجاج ، شہروں میں زندگی مفلوج، 77کارکن گرفتار
پولیس ناکے قائم، شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد،گاڑی چھین لی، تفریحی پارک سنسان، سپلائی رک گئی
تحریک لبیک احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سخت سیکیورٹی انتظامات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں، جبکہ تحریک لبیک احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے سے نظامِ زندگی بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس ناکے قائم ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹوں سے ٹریفک جام کی صورتحال برقرار ہے۔ صبح کے وقت سول لائن پولیس نے تحریک لبیک کے آفس جامعہ مسجد غوثیہ ضیاء العلوم پر چھاپہ مار کر 77 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔تحریک لبیک احتجاج کے باعث راولپنڈی کی مرکزی شاہرہ مری روڈ کی گلیوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل سے ملزمان کو عدالت نہ لایا جاسکا جس پر عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ ہول سیل منڈیاں اور سبزی و فروٹ منڈی بند ہونے سے سپلائی رک گئی، شہر میں سبزی اور پھلوں کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔شہر کے تفریحی پارک سنسان پڑ گئے، ہوٹلنگ بند ہے اور فوڈ چینز بھی مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی جہاں پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی چھین لی اور شاہدرہ پل پر قبضہ کرلیا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ سے جواب دیا۔
ایک موقع پر مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں مگر شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا۔ ہر طرف شیلنگ اور فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے، پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا اور تحریک لبیک کے کارکنوں کا قافلہ آگے بڑھنے لگا۔