جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں ذرائع نے فرخ کھوکھر کو پولیس حراست میں رکھنے کے معاملے پر کہا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو اسلحہ رکھنے کی وجہ سے پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم لائسننس کی تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے4کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی پاکستان اور بحرین کا تجارت ایک ارب ڈالر تک لانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں حراست میں لے لیا

پڑھیں:

شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

بھارت نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کو مبینہ طور پر 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھے جانے کا واقعہ سامنے آنے پر چین سے شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایک خاتون، پریما وانگجوم تھونگڈوک، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 21 نومبر کو شنگھائی میں ٹرانزٹ کے دوران چینی حکام نے ان کا پاسپورٹ ‘غیر معتبر’ قرار دیتے ہوئے انہیں آگے سفر سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا مؤقف تھا کہ چونکہ خاتون کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے، اس لیے ان کا بھارتی پاسپورٹ معتبر نہیں۔ چین اروناچل پردیش کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اسے ‘زانگ نان’ کے نام سے پکارا جاتا ہے، تاہم بھارت اس دعوے کو مسلسل مسترد کرتا چلا آیا ہے۔

پریما تھونگڈوک کا کہنا ہے کہ انہیں جاپان جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ بغیر کسی واضح وجہ کے 18 گھنٹوں تک حراست میں رہیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کی رات جاری بیان میں کہا کہ ‘چینی حکام اب تک اپنے اقدامات کی کوئی قابل قبول وضاحت پیش نہیں کر سکے، جو بین الاقوامی فضائی سفر سے متعلق کئی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اس معاملے کو چین کے ساتھ بہت سختی سے اٹھایا ہے۔ دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر کی جانے والی چیکنگ متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق تھی۔

یہ بھی پڑھیے: چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں تناؤ کے باوجود بھارت اور چین تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا بحران برقرار ہے، جس میں دونوں جانب سے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا ایئرپورٹ چین

متعلقہ مضامین

  • ہیڈنگ: زیرو پوائنٹ ناکے پر کارروائی، جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر گرفتار
  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
  • اسلام آباد، جے یو آئی کے مرکزی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا
  • کراچی سے ’اغوا‘ کیے گئے جے یو آئی رہنما کو بازیاب کرالیا گیا
  • شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج
  • انڈیا گیٹ دہلی پر احتجاج معاملے میں 22 افراد عدالتی حراست میں لئے گئے
  • اسلام آباد، غیر قانونی مقیم 539 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا
  • حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟