ہزیمت کاشکار بھارتی فوج نے آپریشن سندور 2 کی دھمکی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
بھارتی فوج کی مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نےمئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان عبرتناک شکست کی ہزیمت مٹانے اور عوامی تنقیدسے بچنے کے لئے آپریشن سندور 2 کا عندیہ دے دیا۔
جموں میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نےکہاکہ آپریشن سندور 2 کیلئے ہماری تیاری جاری ہے، ہم جو پہلے نہیں کرسکے اب وہ آئندہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن سندور ٹوپہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل منوج کمارنے پاکستان پر دہشت گردی کاروایتی الزام دہراتے ہوئے کہاکہ جب تک پاکستان اپنی سوچ نہیں بدلتا،وہ دہشت گردی کی پالیسی سے بازنہیں آئے گا۔انہوں نے دعویٰ کہاکہ آپریشن سندورکے دوران ہم نے پاکستان کے کئی فضائی اڈے اور چوکیوں کو تباہ کیا۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان نےچیمپئن شپ جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نوجوان باکسر سمیر خان نے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا ہے۔سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آ غاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔پاکستانی باکسر کے ”جیٹ سیلیبریشن“انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا تھا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔