پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے ،مولانافضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے ،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے؟
ان خیالات کااظہارامیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یو آئی نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کردار اداکرسکتا ہوں افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے، پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے کشمیر پر پاکستان نے کتنی پالیسیاں بدلی ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہے کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے اور اس کے لئے کیا پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی انٹیلی جنس اور دیگر عسکری صلاحتیں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان سے جو تقاضا کیا جاتا ہے دیکھا جائے وہ اس قابل بھی ہے پاکستان ایک عالمی معیار کی فوج اور صلاحیت رکھتا ہے ہماری ریاست کو سوچنا چاہیے کہ کیا مغربی محاذ کھولنا اس وقت کسی طرح درست جنگی حکمت عملی ہے؟ انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک کے ساتھ جو کچھ سلوک کیا گیا ہے میں نے پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی کرتا ہوں حکومت کو کسی بھی صورت تحریک لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا احتجاج کرنا سب کا حق ہے۔ میں تحریک لبیک کے قائدین سے رابطے میں رہا ہوں کے پی کے میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ عدالت میں ہے عدالت کو آئین و قانون کے مطابق معاملے کو دیکھنا چاہیے عدالت انتظامی حکم کی بجائے آئینی تقاضے کے مطابق دیکھے اور سماعت کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی بجائے کے مطابق نے کہاکہ کرنے کی
پڑھیں:
افغان قیادت نے کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑ کر ناانصافی کی: زرداری، بلاول
اسلام آباد+ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دہشتگردی سے جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجا سکتا۔ توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔ صدر پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ کو واضح کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت حقیقت ہیں۔ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کہا کہ افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ افغان حکام خطے کے امن کے لئے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ بلااشتعال جارحیت خوشحالی کی مشترکہ کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ پاک فوج نے تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حملے کا جواب دیا ہے۔ افغانستان دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی کرے۔ دہشتگر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قوم دفاع وطن کیلئے پر عزم افواج پاکستان کی پشت پر ہے۔ افغانستان حکومت کو بھارتی گٹھ جوڑ پر ذہن نشین رہنا چاہیے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کا کھائیں اس سے بے وفائی نہ کریں۔ بزدل دشمن کو ہلاک فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار کرانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ افواج پاکستان اور شاہینوں نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔