افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کے پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق بیانات کا نوٹس لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا: ترجمان دفترِ خارجہ پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ اگر افغانی سمجھنے کو تیار نہیں تو سخت جواب دیا جائے: پاکستانی شہریترجمان نے کہا کہ ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول عالمی سفارتی ضوابط کے مطابق اختیار کیا جانا چاہیے، پاکستان کو اپنے داخلی امور پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرے گی، طالبان حکومت اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت بے بنیاد پروپیگنڈا کے بجائے جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طالبان حکومت نے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات
تصویر:سوشل میڈیانائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا۔