سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔
پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جڑواں شہروں میں سڑکیں بند، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، موٹر وے کھل گئی
ویب ڈیسک: راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی جبکہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں، مری روڈ، فیض آباد، ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ تاحال بند ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں برقرار ہیں، جس کے باعث شہر میں پیدل چلنے کے راستے بھی بند ہیں، راستوں کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتالوں تک پہنچنا بھی دشوار ہوگیا۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے جزوی کھول دی گئی، نائنتھ ایونیو سے ڈبل روڈ کو ملانے والا راستہ بھی جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کی جانب سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
فورسز چوکس ہیں،افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دےرہےہیں،محسن نقوی