data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر بھر میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 30 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 75 تک جا پہنچی ہے، یوں شہر بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 865 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں سرویلنس اور لاروا کی تلفی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ اسی طرح 15 لاکھ 30 ہزار 631 عوامی مقامات کی جانچ کے دوران 23 ہزار 536 مقامات پر لاروا برآمد کیا گیا۔

محکمہ صحت نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 450 مقدمات درج کیے ہیں، جبکہ مسلسل غفلت برتنے پر 1 ہزار 850 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، مختلف خلاف ورزیوں پر ایک کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی کے ذخائر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ترجمان کے مطابق شہر میں انسدادِ ڈینگی اسپرے مہم بھی مسلسل جاری ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ڈینگی کے دوران

پڑھیں:

سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سولرصارفین کی تعداد اضافہ،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی۔ پاورڈویژن حکام کےمطابق 18ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیر التوا ہیں،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15فیصدہوچکا،سولرنیٹ میٹرنگ حجم 6300 میگا واٹ،آف گرڈسولرحجم 12 ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا۔

پاورڈویژن کےمطابق نیٹ میٹرنگ،آف گرڈملا کرسولرحجم،مجموعی پیداواری حجم کا 42 فیصد ہوچکا،ملک میں مجموعی بجلی پیداواری صلاحیت تقریبا 44 ہزار میگاواٹ ہے،سولرائزیشن سےنیشنل گرڈ پرجتنا اثرپڑنا تھاہوچکا،سیٹلائٹ سروے کےمطابق صنعتی اور دیگرصارفین گنجائش کےمطابق سولرلگا چکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کی ادویات نایاب، مریض پریشانی میں
  • راولپنڈی؛ پولیس کے سرچ آپریشنز ، مزید 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرِ حراست
  • اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی رہی، انڈیکس 162 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • ملک میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 841 ہو گئی  
  • صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری
  • کراچی میں ڈینگی کیسز کی صورت حال انتہائی خطرناک
  • کراچ، شہر میں 3 روز کے دوران بھتہ طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا
  • سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن
  • محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی
  • دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ، پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے