حیدرآباد میں ڈینگی وملیریا کے مریضوںمیں تشویشناک حد تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-1-6
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ،ایک جاںبحق ہوگیا۔ حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے ۔لطیف اباد نمبر 11 بلال مسجد کے پاس رہائش پذیر کامران نامی الیکٹریشن ڈینگی سے جنگ لڑتے ہوئے بازی ہار گیاتمام نجی اسپتال اورکلینک مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ،انسداد پولیو کیلیے فورس لیکر گھومنے والے محکمہ صحت کے افسران اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھارہے نہ ہی ملیریا سے تحفظ کے لیے حفاظتی ادویات دی جارہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر انداز میں مچھر مار اسپرے کرایاجارہاہے چند مقامات پر نمائشی مچھر مار مہم کے نام پر فوٹو سیشن کا عمل جاری ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے سیکریٹری جاوید اقبال کی جانب سے دیے گئے اعزازیے میں شرکاء کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">