خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، 77 نئے کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جس کے بعد اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 98 تک جا پہنچی ہے، یوں صوبے بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 880 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں چارسدہ اور مردان سرِفہرست ہیں، جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس میں 21 مریض زیرِ علاج ہیں۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں بھی ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 11، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 7 اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 5 مریض زیرِ علاج ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ کیو ہری پور میں 17، ڈی ایچ کیو باجوڑ میں 6، ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد میں 3، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 5 جبکہ مفتی محمود میموریل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 276 تک پہنچ چکی ہے، ضلع چارسدہ اس وقت سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں صرف ستمبر کے دوران 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ صوبے بھر میں اب تک ڈینگی وائرس سے کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی، اور تمام متاثرہ افراد کو بروقت علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :