Al Qamar Online:
2025-11-21@14:41:23 GMT

بھارت‘ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد مریض ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

بھارت‘ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد مریض ہلاک

نئی دہلی: بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جبکہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے زہریلی گیسیں بھی خارج ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے 5 تشویشناک مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 13 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کرم: سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک

کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی
  • کراچی میں ڈینگی کیسز کی صورت حال انتہائی خطرناک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
  • کرم: سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
  • کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک
  • پاکستانی فضائی حدود کی بھارت کیلیے بندش میں مزید توسیع
  • جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی،170 گھر جل کر خاکستر
  • خیبرپختونخوا کی زمین بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے تنگ، مزید 24 خواج ہلاک