قدرتی آفت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو سفارتی تنہائی کا شکار کیا، خیبر پختونخوا ہو یا پنجاب متاثرین کی مدد کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ علی ظفر کو 16 منٹ سنا ہے اب ہمیں بھی سنا جائے، ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اُنہوں ںے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا، یہ کہہ رہے ہیں اکانومی وینٹی لیٹر پر ہے، پوری دنیا معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے، آج پوری دنیا میں پاکستان کو عزت مل رہی ہے ان کا تو کوئی فون بھی نہیں سنتا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو سفارتی تنہائی کا شکار کیا، خیبر پختونخوا ہو یا پنجاب متاثرین کی مدد کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد:سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور ایئرچیف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے شاید ان کے گلاس میں نشہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کو بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا، بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان بالکل تقسیم نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں فوج کو ہندوتوا بنایا جارہا ہے، آپ دیکھیں کہ ہم نے کتنے جہاز گرائے ہم نے سب کچھ کلیئر پیش کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے، ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے ہماری صلاحیت اور عزم سب بالکل سامنے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ایئرچیف نے بیان دیا ہے کہ ہم نے بھی پاکستان کے چھ طیارے گرائے ہیں جس پر بھارت کو ایک بار پھر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔