عمران خان سےسب کو ملاقات کی اجازت دینی چاہیے،شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔
بدھ کوانسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا، علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔
انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں جن کیسوں میں حاضری لگا کر جارہا ہوں ، میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چالیس چالیس سال کی سزائیں ہوئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بھی چالیس سال کی سزا ہوئی جس نے کبھی فیصل آباد دیکھا ہی نہیں۔
بجلی بل، اسکولز فیسیں ،آٹا چینی مہنگی ہیں، ان کا نوٹس لیا جائے ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہیے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی اجازت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ
فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے دھرنا دیا تھا۔ علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے دوپہر 2 بجے سے احتجاج شروع کیا، تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم
پولیس نے تینوں بہنوں کو دھرنا دینے پر حراست میں لیا، بعد ازاں انہیں چکری انٹرچینج پر رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔
کارروائی کے دوران تلخ کلامی، دھکم پیل اور بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، اور نورین نیازی زمین پر گرنے سے زخمی ہوئیں۔
پولیس نے متعدد کارکنان سمیت رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر مینا آفریدی کو بھی حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کی بجلی اور لائٹس بند کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
واضح رہے کہ منگل ملاقاتوں کا مقررہ دن تھا، تاہم عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس پر احتجاجی صورتحال نے جنم لیا۔
جمعرات کو طے شدہ ملاقاتوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کی جانب سے معمول کی سرگرمیوں کے بحال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان مینا آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا