شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کو کیا مشکلات پیش آئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زندگی کے کٹھن لمحات سے متعلق لب کشائی کردی۔
بولی وڈ کی مشہور فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’اپ نے یوٹیوب چینل سرونگ اِٹ اپ وتھ ثانیہ‘ میں ٹینس اسٹار نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدی کے بعد زندگی کے تکلیف دہ مرحلے سے متعلق گفتگو کی۔
بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فلمساز فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل والدہ ہیں۔ سنگل والدہ ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں۔ ہم سب کے ساتھ ہمارے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔
ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر ان کو تھکا دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو کیمرا پر نہیں کرنا چاہتی ہیں لیکن ایک ایسا موقع تھا جب وہ بہت تکلیف میں تھیں اور فرح خان ان کے سیٹ پر آئیں اور اس کے بعد ثانیہ نے لائیو شو کیا۔ اگر فرح نہ آتیں تو وہ شو نہ کر پاتیں۔
فرح خان نے بتایا کہ وہ بہت ڈر گئیں تھیں۔ انہوں نے ثانیہ کو پہلے کبھی پینک اٹیک میں نہیں دیکھا تھا۔
واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شعیب ملک اورثنا جاوید کی نئی تصاویر وائرل، علیحدگی کے نام پر دکان چمکانے والوں کا منہ بند
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے کا خاصہ ہوا کرتی تھی۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان اسی پُراسرار خاموشی اور دوری نے افواہوں کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تُکے لگائے جانے لگے، مگر گزشتہ رات شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وائرل ہونے والی تصاویر نے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کردی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اپنے کسی دوست اور اُس کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں، تصاویر میں شعیب اور ثنا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔