پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز جاری رہے گی تاہم شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ون ڈے اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔

راولپنڈی میں ہی شیڈول سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔

PCB announces revised schedule for ongoing ODI series with Sri Lanka and upcoming T20I Tri-Nation Tournament

Read more ➡️ https://t.

co/YqtEd6j8HT#PAKvSL | #PAKvZIM

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 12, 2025


خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جہاں وہ آج مکمل آرام کرے گی تاکہ سیریز سے قبل کھلاڑی اپنی فٹنس بحال رکھ سکیں۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق تمام میچز اب صرف راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہونا تھا۔

پی سی بی حکام کے مطابق نئی تاریخوں اور مقام میں تبدیلی کا فیصلہ انتظامی سہولت اور کھلاڑیوں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کا شیڈول اور وینیو تبدیل کر دیا
  • پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کے شیڈول اور وینیو میں ردوبدل
  • PCB کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان
  • زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل
  • زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
  • پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف سیریز جاری رکھنے کا اعلان
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا