کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وطن واپس نہیں جا رہا اور تمام کھلاڑی پاکستان میں قیام پذیر رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مکمل طور پر سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کچھ سری لنکن کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔
چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس یقین دہانی کے بعد سری لنکن ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے بھرپور تعاون اور اطمینان بخش سیکیورٹی کی یقین دہانی حاصل ہوئی ہے۔ بورڈ نے مزید کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ جاری رکھنے میں دشواری ہو تو اس کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ ٹیم اب پاکستان کے خلاف بقیہ دو ون ڈے میچز اور آئندہ سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ویراتنے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی سی بی سری لنکا کرکٹ محسن نقوی