سوشل میڈیا پر ارجن کپور کا مذاق اڑانے والوں کو ارسلان خان کا دوٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ارسلان خان نے لکھا کہ انہیں دکھ ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ارجن کپور کی ہر پوسٹ پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے بھی ایک انسان ہے”۔
ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ردعمل نہیں دیتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو اکثر سوشل میڈیا پر اداکاری نہ آنے اور فلموں کی کمی پر طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارسلان خان ارجن کپور
پڑھیں:
شرم نہیں آتی؟ سنی دیول میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر شدید علالت کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اسی دوران میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دھرمیندر کے خاندان کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔
اداکار نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، ویڈیوز بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟
View this post on Instagramان کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب دھرمیندر کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔