افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین کی اہم بیٹھک آج ہوگی، اہم فیصلے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
( ویب ڈیسک )افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے معاملے پر آج روس میں 4 ملکوں کا غیر معمولی اجلاس ہو گا، اجلاس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر گفتگو ہو گی۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، اس کے علاوہ 1988کے پابندیوں کے نظام میں زمینی حقائق کے تناظر میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک طالبان رہنماؤں کے سفری استثنیٰ کے معاملے پر دہرے معیار سے متعلق بھی گفتگو کریں گے، پاکستان بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرےگا۔
شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائےگا، محمد صادق افغانستان سےکالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان سے دہشت گردوں کی بھرتیوں، اسلحہ فراہمی، فنڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائےگا، پاکستان افغانستان میں کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور جیش العدل کی محفوظ پناہ گاہوں، تربیتی مراکز اور انفرا اسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔
دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ؛حافظ نعیم الرحمان،فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک باہمی علاقائی منسلکی، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ اور ترقیاتی منصوبوں پر زور دیں گے، چاروں ملک انسانی حقوق بالخصوص خواتین، بچوں کے حقوق کی بحالی اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر زور دیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان، روس، چین اور ایران افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بھی زور دیں گے، پاکستان افغان مہاجرین کی جلد از جلد و باعزت واپسی پر بھی زور دے گا۔
آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات
اس کے علاوہ اجلاس میں چاروں ممالک افغانستان کے منجمد بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی پر بھی زور دیں گے، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری پر بھی بات چیت کی جائےگی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سفارتی ذرائع افغانستان کی زور دیں گے اجلاس میں کا مطالبہ ذرائع کا پر بھی
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج، سیلاب، فلسطین، افغان مہاجرین پر بات ہوگی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس ہوں گے جن میں مختلف بل پیش کرنے کے ساتھ فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی پیش ہوگی جبکہ سیلاب، افغان مہاجرین، صحت پالیسی پر غور ہوگا۔
قومی اسمبلی کا 15 نکاتی اور سینیٹ کا 39 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں دا ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ٹیکسیشن ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں اسلام اباد لوکل گورنمنٹ دوسری ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا، مختلف ایشوز پر دو تحاریک منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، مزید کئی بلز اور اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔
سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پلاسٹک کور پر پابندی کا بل پیش کیا جائے گا، سینیٹر انوشہ رحمان ایس ای سی پی ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گی، ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹری فریم ورک کا بل پیش ہوگا۔
سینیٹر کامران مرتضی پاکستان سائیکولوجیکل کونسل قائم کرنے کا بل لائیں گے، اسٹیٹ بینک ایکٹ اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ میں ترامیم پر بل پیش ہوں گے، یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کے لیے خصوصی نشستیں رکھنے کا بل زیر غور آئے گا۔
اس کے علاوہ گرفتار اور زیرِ حراست افراد کے حقوق کے تحفظ کا بل پیش ہوگا، ملتان میں فاطمہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کا بل ایجنڈے میں شامل ہے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے بل میں ترمیم سینیٹ میں پیش ہوگی۔
پاکستان پینل کوڈ میں ترمیمی بل سینیٹ میں پیش ہوگا، بچوں پر کارپوریل پنشمنٹ کی ممانعت کا بل واپس لیا جائے گا، عربی زبان کو لازمی مضمون بنانے کی قرارداد پیش ہوگی، فلسطین اور صمود فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پیش ہوگی۔
سیلاب متاثرین کی امداد اور معاوضے کے لیے قرارداد زیرِ غور آئے گی، بارش کے پانی کے ذخیرے اور زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے پر بحث ہوگی، تھرپارکر و عمرکوٹ میں آسمانی بجلی سے جانی و مالی نقصان پر این ڈی ایم اے کی کارکردگی زیر بحث آئے گی۔
حکومت کی صحت پالیسی اور اسپتالوں میں مفت علاج پر سینیٹ میں بحث ہوگی، ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر سینیٹ میں بات چیت کی جائے گی، افغان باشندوں کی واپسی اور پالیسی سازی پر ایوان میں بحث ہوگی، سینیٹ قواعد میں ترمیم کی تجویز بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی۔
پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر ایوان میں تفصیلی بحث ہوگی۔