غزہ کی تعمیر نو: ترک صدر اردوان کا اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی تعمیرِنو کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبرایجنسی کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیرنو کیلیئے تعاون طلب کریں گے امید ہے غزہ کیلئے مالی معاونت جلد فراہم کی جائےگی۔
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم پیشرفت ہے غزہ کی تعمیرنو خطے کے امن اور استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔
اردوان نے اعلان بھی کر چکے ہیں کہ انقرہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک “ٹاسک فورس” میں حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو زمین پر معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔
ترکیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ میں قطر، مصر اور امریکہ کے نمائندوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔
اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ “غزہ کو فوری طور پر جامع انسانی امداد پہنچانا، اسیروں اور قیدیوں کے تبادلے اور اسرائیل کے لیے فوری طور پر اپنے حملے بند کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے”۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے،چین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ چین، جس کی سرحد افغانستان اور پاکستان کے ساتھ مغربی خطے میں ملتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو
بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کابل اور اسلام آباد پرامن اور محتاط رہیں گے، اور مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اپنے باہمی خدشات کو مناسب انداز میں حل کرتے رہیں گے تاکہ تنازع میں شدت پیدا نہ ہو۔ گزشتہ اگست میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ڑی نے کابل میں اپنے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات میں تینوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔ اس سے چند ہفتے قبل بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی اجلاس میں چین نے بتایا تھا کہ کابل اور اسلام آباد نے اپنے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔