مشہور پنجابی گلوکار راج ویر جاونڈا، جو شملہ کے قریب ایک سنگین سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد بھارتی پنجاب کے موہالی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، آج بدھ کے روز 35 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارت پنجاب کے ایجوکیشن منسٹر ہرجوت سنگھ بینس نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راج ویر ایک باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پنجابی موسیقی کو نئی پہچان دی۔

ਮਸ਼ਹੂਰ ਪੰਜਾਬੀ ਗਾਇਕ ਰਾਜਵੀਰ ਜਵੰਦਾ ਦੇ ਦੇਹਾਂਤ ਦੀ ਖਬਰ ਸੁਣ ਕੇ ਮਨ ਨੂੰ ਗਹਿਰਾ ਦੁੱਖ ਪਹੁੰਚਿਆ।

ਬੀਤੇ ਦਿਨੀਂ ਹਿਮਾਚਲ ਪ੍ਰਦੇਸ਼ ਦੇ ਬੱਦੀ ਇਲਾਕੇ ਵਿੱਚ ਸੜਕ ਹਾਦਸੇ ਦਾ ਸ਼ਿਕਾਰ ਹੋਏ ਰਾਜਵੀਰ ਜਵੰਦਾ ਪਿਛਲੇ ਕਈ ਦਿਨਾਂ ਤੋਂ ਫੋਰਟਿਸ ਹਸਪਤਾਲ ‘ਚ ਜ਼ੇਰੇ ਇਲਾਜ ਸਨ।

ਗੁਰੂ ਸਾਹਿਬ ਵਿਛੜੀ ਰੂਹ ਨੂੰ ਆਪਣੇ ਚਰਨਾਂ ‘ਚ ਨਿਵਾਸ ਬਖ਼ਸ਼ਣ ਅਤੇ ਪਰਿਵਾਰ… pic.

twitter.com/kkPWp53GvU

— Harjot Singh Bains (@harjotbains) October 8, 2025


پنجاب کانگریس کے صدر امرندر سنگھ راجہ نے بھی ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا، ’ہم سب نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی تھی، لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میری دعائیں ان کے اہلِ خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ واہِ گرو انہیں سکون عطا فرمائے۔‘

راج ویر جاونڈا 27 ستمبر کو ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے علاقے بیڈی میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق، وہ شملہ کی طرف جا رہے تھے جب ان کی بائیک بےقابو ہو کر گر گئی۔ حادثے میں انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوراً موہالی کے فورٹس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

راج ویر نہ صرف ایک کامیاب گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وہ گپی گریوال کی فلم ’صوبیدار جوگندر سنگھ‘ میں نظر آئے جو 2018 میں بنی تھی، اسکے بعد 2019 کی فلمیں ’جند جان‘ اور ’مندو تحصیلدارنی‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات لکھ رہے ہیں۔ ان کے گانوں کے نیچے ہزاروں کمنٹس میں مداحوں نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

راج ویر جاونڈا کی موت نہ صرف پنجابی میوزک انڈسٹری کے لیے بلکہ پورے شمالی بھارت کے موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی آواز، ان کا انداز اور ان کا فن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: راج ویر کے لیے

پڑھیں:

انٹرویوز کے بھاری معاوضے پرعاطف اسلم کا موقف سامنے آگیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بلاشبہ اپنے سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں تاہم گلوکار کے لیے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حال ہی میں گلوکار و اداکار نے صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی، اسٹارڈم سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوران انٹرویو عاطف اسلم نے صحافی کے سوال پر کہا کہ میں اب اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے معلوم ہے کہ مجھے ہر شو میں جا کر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر ایسا کوئی کہتا ہے کہ میں بھاری رقم لیتا ہوں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ مجھے بلانا چاہتا ہے اور شاید وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ دنیا اس کے بارے میں جان لے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے مجھے بے پناہ عزت دی ہے، شاید کبھی کبھی میں اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ان کے شو میں نہیں جا پاتا، لیکن پھر بھی میرے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے جس سے میں واقف ہوں اور میں اس پر بالکل معذرت خواہ نہیں ہوں اور نہ ہی اس کا جواب دینا چاہتا ہوں۔ گلوکار نے کہا کہ میں سب کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ تب تک اچھے رہتے ہیں جب تک ان کا شو یا انٹرویو نہ ہو جائے۔ یہ ہمیشہ تکبّر کی بات نہیں ہوتی، تکبّر انسان پر نہیں جچتا۔ کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے صرف 18 برس کی عمر میں دنیا کو فتح کرنا سیکھا اور کیا بھی، میرے حیرت انگیز مداح ہیں، جب آپ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کے کچھ مخصوص گول ہوتے ہیں کہ زندگی میں یہ حاصل کرنا ہے وہ حاصل کرنا ہے اور جب وہ سب مل جاتا تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ یہ سب کبھی کافی نہیں ہوگا، کہیں رکنا ہوگا، ورنہ اسی دوڑ میں لگا رہوں گا اور جو کمایا ہے اس کا لطف حاصل نہیں کرسکوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • معروف بھارتی گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش مسخ ہوگئی
  • لیبیا کی مشہور ولاگر خنساء مجاہد قتل؛ سیاسی وجہ کا امکان؟
  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا
  • مصروفیت یا معاوضہ؟ عاطف اسلم نے شوز میں نہ جانے کی اصل وجہ بتا دی
  • انٹرویوز کے بھاری معاوضے پرعاطف اسلم کا موقف سامنے آگیا
  • دبئی ائیر شو میں طیارے کی تباہی: سوشل میڈیا پر بھارتی ائیر چیف کو ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک، مودی سرکار پھر رسوا
  • کراچی: ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
  • پاکستان آئیڈیل کے بھارت میں چرچے، معروف بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ٹیلنٹ کے پرستار ہوگئے
  • ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل