جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر اجتماع عام، ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
لاہور:
مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، کشمیر پر سودے بازی بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج مینارپاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے، اس اجتماع میں ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع ناصرف پاکستان کے لیے اتحاد یگانگت کی علامت بن گیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امت مسلمہ کا نمائندہ ہے، ہفتہ کو بین الاقوامی سیشن میں 150 کے قریب غیرملکی مندوبین شریک ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت حتیٰ کہ حکومت بھی اتنا بڑا اجتماع نہیں کرسکتی، ہم خاندانی اجارہ داری اور اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے والی جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر مافیاؤں کا راج ہے جسے ختم کریں گے، پاکستان شہباز شریف، عمران خان، عاصم منیر یا آصف زرداری کا نام نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا نام پاکستان ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کارکنوں اور سامان کو چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
اجتماع عام میں اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حافظ طاہر مجید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام پورے ضلع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ملک میں جتنی سیاسی جماعتیں ہیں انھوں نے صرف اپنے مفادات کی سیاست کی ہے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے جماعت اسلامی نے صرف عوام کے لیے جدوجہد کی ہے اور کر رہی ہے یہ بات انھوں نے اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین جماعت اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران موجود ہے حکمران عوام کے لیے کام کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم ہیں آئین پاکستان اور اسلامی شرعی قانون سے متصادم 27ترمیم اسی وجہ منظور کی گئی ہے انھوں نے کہا عوام کو اب ان مفاد پرست حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی جماعت اسلامی کا اجتماع عام سے یہ بڑی عوامی جدوجہد کا آغاز ہو گا کہ چہرے نہیں ہمیں نظام کو بدلنا ہے اس سامراجی نظام میں رہتے ہوئے کبھی بھی عوام کو نہ حق مل سکتا اور نہ ریلیف انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے تمام کارکنان کو نظام بدلو تحریک میں عوام کی بھرپور شرکت کے لیے انتھک محنت اور جدوجہد کرنی ہو گی اور ایک ایک گھر تک ہمیں نظام بدلو مہم کا پیغام پہنچا کر انھیں اس تحریک کا حصہ بنانا ہو گا انھوں نے کہا پورے ضلع سے عوام کی بڑی تعداد اجتماع عام میں شرکت کرے گی اور تاریخی جدجہد کا حصہ بنے گی اور پاکستان کو مفاد پرست سیاست دانوں کی سیاست بچا کر قران وسنت کے نظام کے نافذ کرنے کی تحریک کا حصہ بنے گی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ٹندوجام حافظ غیور احمد نے انھیں اجتماع کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔