الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلیوں کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری مقرر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثے مقررہ تاریخ تک فارم-بی پر جمع کرائیں۔ گوشواروں میں شریک حیات اور زیرکفالت بچوں کے اثاثے و واجبات شامل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت گوشوارے جمع کرانا قانونی تقاضا ہے۔ الیکشن کمیشن یکم جنوری 2026 کو ان اراکین کے نام جاری کرے گا جنہوں نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہوں گے، جبکہ 15 جنوری 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

مزید برآں، ایسے اراکین پارلیمانی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گوشواروں میں غلط بیانی کی صورت میں 120 دن کے اندر کارروائی کی جا سکے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فارم-بی اور رہنما ہدایات الیکشن کمیشن، صوبائی دفاتر اور اسمبلی سیکرٹریٹس سے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری، پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری، پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائےگا، وزیرِ اعظم سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہ دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن گوشوارے جمع

پڑھیں:

ہری پور، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب

الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی  کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست این 18 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی  کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا، جلسے میں موجود عوام اور عمومی طور پر لوگوں کو اکسانے پر نوٹس لیا گیا۔

الیکشن کمیشن  نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ ایک مفرور مجرم بھی کھڑا تھا جس کی اہلیہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث این اے 18 ہری پور میں پرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن  نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملے اور ووٹروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا ہے۔ کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پی کے کو فوری چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات کی ہدایت کی،  صوبائی الیکشن کمشنر کو ضروری حفاظتی اقدامات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض
  • ضمنی انتخابات 2025: انتخابی مہم کی مدت آج ختم، رات 12 بجے کے بعد مہم چلانا ممنوع
  • الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس: رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب
  • آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض
  • پاکستان کے 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری, تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت
  • ہری پور، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی 
  • 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری
  • چین برطانوی پارلیمنٹرینز کی جاسوسی کر رہا ہے‘ ایم آئی فائیو