Islam Times:
2025-11-28@00:07:24 GMT

غزہ امن معاہدہ، امریکا سمیت ثالث ممالک نے دستخط کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

غزہ امن معاہدہ، امریکا سمیت ثالث ممالک نے دستخط کر دیئے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی قیادت غیر معمولی بصیرت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، مگر اب یہ امن قائم ہورہا ہے اور دنیا اس تاریخی لمحے کی گواہ بن رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں امریکا سمیت ثالث ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے "غزہ امن معاہدے" پر دستخط کر دیئے۔ بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے راہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

امریکی صدر نے اپنے مصری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں "شاندار انسان" اور "عظیم جنرل" قرار دیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، معاہدے کی دستاویز اصول و ضوابط کی وضاحت کرے گی، غزہ میں امن معاہدے سے  مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا، امن معاہدے کو کامیاب بنانے میں تمام ممالک کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی میں مصر کا کردار قابل تعریف ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس موقع پر سب خوش ہیں، ہم اس سے پہلے بھی بڑے معاہدے کر چکے ہیں لیکن اس معاملے نے تو بالکل راکٹ کی طرح اڑان بھری ہے، پہلے یہ پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ تیسری عالمی جنگ مشرقِ وسطیٰ سے شروع ہوگی مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر پہنچے، جہاں صدر عبدالفتاح السیسی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کی ایران نے بھی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے کمرے میں دنیا کی امیر ترین قومیں بیٹھی ہیں، جنہیں بھی ہم نے دعوت دی تھی وہ سب آئے ہیں۔ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی قیادت غیر معمولی بصیرت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، مگر اب یہ امن قائم ہورہا ہے اور دنیا اس تاریخی لمحے کی گواہ بن رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر امن معاہدے کرتے ہوئے کی قیادت مصر کے کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-01-7
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، وہ اگلے سال اپریل میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو بھی اگلے سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ امریکی صدر اور چین کی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ نے تجارت، روس اور یوکرین جنگ، فینٹینیل اور تائیوان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ کراچی میں بین الاقوامی اجتماع کا آغاز
  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • امریکا نے جنوبی افریقہ کو آئندہ جی 20 سمٹ کی دعوت واپس لے لی
  • پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم
  • ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
  • امریکا میں اخوان المسلمون دہشت گرد قرار ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیے
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • معروف اسلامی تنظیم دہشت گرد قرار؛ صدر ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیئے
  • کراچی کنگز کا پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید ہو گیا
  • لاہور: دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز