امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

شرم الشیخ (سب نیوز)مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالث ممالک مصر، ترکیہ اور قطر نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔پیر کو مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں 28 ممالک کے رہنما اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شریک ہیں۔ غزہ سمٹ میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں۔
اس موقع پر غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ امریکا اور ثالِثوں نے غزہ امن معاہدیکی جامع دستاویز پر دستخط کیے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور امیر قطر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا، آج غزہ کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے، غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غزہ امن معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس موقع پر سب خوش ہیں، ہم اس سے پہلے بھی بڑے معاہدے کر چکے ہیں لیکن اس معاملے نے تو بالکل راکٹ کی طرح اڑان بھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ تیسری عالمی جنگ مشرقِ وسطی سے شروع ہوگی مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر پہنچے، جہاں صدر عبدالفتاح السیسی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کی ایران نے بھی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے کمرے میں دنیا کی امیرترین قومیں بیٹھی ہیں، جنہیں بھی ہم نے دعوت دی تھی وہ سب آئے ہیں۔ٹرمپ نے مشرق وسطی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی قیادت غیر معمولی بصیرت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے مشرق وسطی میں امن ممکن نہیں، مگر اب یہ امن قائم ہورہا ہے اور دنیا اس تاریخی لمحے کی گواہ بن رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ

پڑھیں:

ترکیہ: وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان استنبول میں منعقدہ ای سی او وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ: وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان استنبول میں منعقدہ ای سی او وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں
  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • امریکا نے جنوبی افریقہ کو آئندہ جی 20 سمٹ کی دعوت واپس لے لی
  • پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم
  • امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے
  • ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
  • امریکا میں اخوان المسلمون دہشت گرد قرار ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیے
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • شکست خوردہ امریکہ کو پیچھے چھوڑتی دنیا اور اقتصادی ’’مرکزِ ثقل‘‘ سے دور ہوتا امریکا
  • معروف اسلامی تنظیم دہشت گرد قرار؛ صدر ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیئے