2025-10-13@19:45:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«صدر عبدالفتاح السیسی»:
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے۔ شرم الشیخ ائیر پورٹ پہنچنے پر مصری یوتھ و اسپورٹس کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی، پاکستان کے مصر میں سفیر عامر شوکت اور پاکستان و مصری اعلی سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں. پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے
شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف ،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ پہنچ گئے، ایئر پورٹ پہنچنے پر مصر کے وزیر برائے یوتھ و سپورٹس ڈاکٹر اشرف صبیحی،مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور اور دونوں ملکوں کے اعلی ٰسفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔(جاری ہے) پیر کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کےلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی پیر کے روز شرم الشیخ میں غزہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری سے اردنی سفیر کی ملاقات، اردن میں ہونے والی غزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی، ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور جرمن چانسلر فریڈرش میرٹز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی...
دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل...
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری راہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ فریقین نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا دفاعی اور سکیورٹی مذاکرات کے تیسرے دور کیلئے مصر کے...
وزیرِاعظم شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔دورانِ گفتگو وزیرِ اعظم نے مصری صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2025ء) مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قبول کرلی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔اس دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں فعال سفارتکاری پر صدر السیسی سے اظہار تشکر کیا۔وزیراعظم نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت سے جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کیلیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مصری صدر کی توجہ...
وزیراعظم کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں گزشتہ برس دسمبر میں اپنے دورہء قاہرہ کا ذکر کیا جہاں انہوں نے D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ...
قاہرہ میں غزہ کی صورتحال پر عرب ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں مصری صدر کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی بھائیوں کی پکار پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کو کئی خطرات لاحق ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام چلانے کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے بغیر قیام امن ناممکن ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کی صورتحال عرب ممالک کے ہنگامی اور غیر معمولی سربراہی اجلاس سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطاب کرتے ہوئے...
اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ کے لوگ ایسے علاقے میں زندگی بسر نہ کریں جہاں بدامنی اور مسائل کا انبار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ قاھرہ کے اعلیٰ ذرائع نے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کر دی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مصری صدر "عبدالفتاح السیسی" اور اُن کے امریکی ہم منصب "ڈونلڈ ٹرامپ" کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی ہمسایہ ممالک نقل مکانی کے لئے مصری صدر سے بات کی اور وہ (مصری صدر) اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ فلسطینی اپنے ہمسایہ ممالک منتقل ہو...