مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے، عبدالفتاح السیسی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونیوالی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مصری صدر کا کہنا تھا کہ "مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کیلئے یہ آخری موقع ہے اور فلسطینیوں کو بھی حق حاصل ہے کہ انکا اپنا ملک ہو۔" اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا حصول صرف 2 ریاستی سے ہی ممکن ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی عوام کے لیے امن سے رہنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اب 2 ریاستی حل کی جانب بڑھا جائے۔ مصری صدر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بطور شراکت دار اپنا کام جاری رکھے گا۔
مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "مجھے یقین تھا کہ جناب صدر صرف آپ واحد شخص ہیں، جو مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتے ہیں۔" مصری صدر نے مزید کہا، "مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کے لیے یہ آخری موقع ہے اور فلسطینیوں کو بھی حق حاصل ہے کہ ان کا اپنا ملک ہو۔"
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.