فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہوئی ہے، جس میں پاک، مصر دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک، مصر طویل المدتی دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا۔
جو جو پارٹی کےلئے جیل گیا تشدد کا سامنا کیا ،اس کو اپنی پارٹی نے ہی بے عزت کیا ،فواد چودھری
اس موقع پر مصری صدر السیسی نے عالمی اور امتِ مسلمہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔فریقین نے باہمی سٹریٹجک مفادات پر مبنی قریبی رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتفاق کیا کہ سماجی و معاشی تعاون، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ اشتراکِ عمل کو بڑھایا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ کے اتحادیہ محل میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کردار کی تعریف کی۔ملاقات میں فریقین نے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، مصر کے صدر السیسی نے دنیا اور مسلم امہ کے اہم امور میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماوں نے باہمی سٹریٹجک مفادات سے متعلق معاملات میں ہم آہنگی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر ملک ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون نہ صرف دونوں قوموں کے عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا گزشتہ 20ماہ میں صدر مملکت نے 3اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کیے سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی عدیل اکبر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27اضلاع کی 72تحصیلیں آفت زدہ قرار،نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم